مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پس پردہ محرکات کا کھوج لگانے کے لیے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیشن کا ہنگامی اجلاس کل طلب ،سخت فیصلے متوقع


رضوان آصف July 16, 2019
بجٹ میں کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکسز نہیں لگائے، بعض لوگ سیاسی مخالفین کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں،اسلم اقبال فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی عناصر کی آشیر باد پر مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے حکومت کا میڈیا ٹرائل کرنے اورعوام سے ناجائز منافع خوری کر نے والے کاروباری طبقوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافے اور اس کے پس پردہ محرکات کا کھوج لگانے کیلیے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیشن کا ہنگامی اجلاس کل (جمعرات) طلب کر لیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، صوبائی محکمہ زراعت، صنعت کے سیکریٹریز ،وفاقی سیکریٹریز برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، قانون، داخلہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،بین الصوبائی رابطہ کے علاوہ ایف بی آر اور مسابقتی کمیشن کے چیئرمین وفاقی محکمہ شماریات کے حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے متوقع ہیں۔ صوبائی حکام کی جانب سے بعض اشیا پر وفاقی ٹیکسز ختم کرنے یا ان کی شرح میں کمی کی سفارشات بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں