آٹا میدہ اورفائن پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا ایف بی آر کی وضاحت جاری

فلور ملز مالکان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوکر پر سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


این این آئی July 16, 2019
فلور ملز مالکان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوکر پر سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آٹا، میدہ اور فائن پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے قانونی وضاحت جاری کردی۔

ایف بی آر کے مطابق آٹا،میدہ اور فائن کی کسی بھی پیکنگ یا اوپن فروخت پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ۔ایف بی آر نے ملک بھر کے انکم ٹیکس اور کسٹم افسروں کو قانونی تشریح کا لیٹر جاری کر د ہے۔ایف بی آر نے چوکر پر سیلز ٹیکس عائد ہونے بارے وضاحت نہیں کی۔

فلور ملز مالکان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوکر پر سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلور ملز مالکان کے مطابق چوکر پر سیلز ٹیکس کی وجہ سے 20 کلو آٹا تھیلا 15 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں