گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلیے بھینسوں کو فربہ کرنے کا منصوبہ

7 ہزار کسانوں کو بچھڑے، 25 ہزار کسانوں کو بھینسیں فربہ کرنے کیلیے رجسٹرڈ کیا جائیگا


حسیب حنیف July 18, 2019
4 سالہ منصوبے پر 2 ارب 38 کروڑ 51 لاکھ لاگت آئیگی، رواں سال کیلیے10 کروڑ مختص فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلیے 4 لاکھ بھینسوں اور کٹوں (بھینس کے بچے) کو فربہ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 7 ہزار کسانوں کو کٹے اور 25 ہزار کسانوں کو بھینسوں کو فربہ کرنے کیلیے رجسٹرڈ کیا جائے گا، 4 سالہ منصوبے پر 2 ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ایکسپریس کو حاصل دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ (Calf feedlot fettening in pakistan ) تیار کیا گیا ہے جس کے تحت بھینسوں کو فربہ کرنے کیلیے ملک بھر میں فارمز بھی قائم کیے جائیں گے، 7 ہزار کسانوں کو کٹے فربہ کرنے کیلیے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور25 ہزار کسانوں کو بھینسوں کو فربہ کرنے کیلیے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔