عافیہ کی واپسی وزارت خارجہ کو کونسل آف یورپ سے رابطہ کرنے کی ہدایت

کونسل آف یورپ کنونشن 90 یوم کے اندر پاکستان سے معاہدے پردستخط کے لیے جگہ وقت اورتاریخ کاتعین کرے گا۔


Iftikhar Chohadary September 14, 2013
کونسل آف یورپ کنونشن 90 یوم کے اندر پاکستان سے معاہدے پردستخط کے لیے جگہ وقت اورتاریخ کاتعین کرے گا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کے حکم پروزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کوکونسل آف یورپ کنونشن کے معاہدے پردستخط کرنے کے لیے کنونشن کے سیکریٹریٹ سے رابطہ کرکے معاہدے کے فارمزحاصل کرنے سمیت تمام ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

جس کے 3 ماہ کے اندرڈاکٹرعافیہ صدیقی کوامریکا سے پاکستان منتقل کردیاجائے گا۔ وزیرداخلہ کوبتایاگیاکہ فارمزبھرکرواپس بھجوانے کے بعد کونسل آف یورپ کنونشن 90 یوم کے اندر پاکستان سے معاہدے پردستخط کے لیے جگہ وقت اورتاریخ کاتعین کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں