عمران خان امریکا میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق نااہل اور سلیکٹڈ ہیں مریم اورنگزیب

عمران خان امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک July 22, 2019
عمران خان امریکا میں یہ بھی بتاتے کے پاکستان مین آج ہر مخالف آواز بند ہے۔ فوٹو : فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکا میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی آج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے، عمران صاحب امریکا میں تقریر میں یہ بھی بتاتے کے آپ پاکستان میں اپوزیشن کو میڈیا پہ دکھانے پر پاپندی لگا کر آئے ہیں، عمران صاحب آج یہ بھی بتاتے کے پاکستان مین آج ہر مخالف آواز بند ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب امریکا میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں، عمران صاحب امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا، یہ امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا اور سوال صرف اپوزیشن سے کررہے ہیں، یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں کتنے سوال علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور بی آر ٹی کی ٹیم سے کئے ہیں، عمران صاحب امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران صاحب امریکا میں تقریر میں یہ بھی بتاتے 10 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ترقی 2.9 ہوگئی اور مہنگائی میں 13فیصد اضافہ ہوا جب کہ پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے، عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ کے چور ہونے کی وجہ سے عوام نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |