شریف فیملی کی 3 ملز سمیت 10شوگر ملز ڈیڑھ ارب کی نادہندہ

کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگرملز کو 30 جولائی تک کسانوں کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔


رضوان آصف July 24, 2019
کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگرملز کو 30 جولائی تک کسانوں کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: میاں شہباز شریف کی2 شوگرملز سمیت شریف فیملی کی3ملز گنے کی قیمت کی مد میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نادہندہ ہیں۔

کین کمشنر پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کو1 ارب 52 کروڑ روپے کی ادائیگی میں بلاجواز تاخیر پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں شریف فیملی کی ملکیتی3 شوگرملز اور پیپلز پارٹی کے رہنما ذکا اشرف اور تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کے بھائی کی ملکیتی ملز بھی شامل ہیں۔

میاں شہباز شریف کی2 شوگرملز سمیت شریف فیملی کی3ملز گنے کی قیمت کی مد میں مجموعی طور پرکاشتکاروں کی1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نادہندہ ہیں۔ کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگرملز کو 30 جولائی تک کسانوں کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں