ڈاکٹر کے بیٹے کو حیدرآباد سے بازیاب نہیں کرایا گیا پولیس

نوابشاہ پولیس کا شجاع کی قاسم آباد سے بازیابی کا دعویٰ،حیدرآباد پولیس منہ دیکھتی رہ گئی


Altaf Koti September 17, 2013
نوابشاہ پولیس کا شجاع کی قاسم آباد سے بازیابی کا دعویٰ، حیدرآباد پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر شمس الدین شیخ کے 12 سالہ بیٹے شجاع شیخ کو نوابشاہ پولیس نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے بازیاب کروالیا۔

حیدرآباد پولیس منہ دیکھتی رہ گئی، تاہم اعلٰی پولیس افسر حیدرآباد سے بچے کی بازیابی سے انکاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 اگست کو اغوا کیے گئے شجاع کی بازیابی نواب شاہ پولیس نے آپریشن شروع کیا، اس دوران موبائل فون پر رابطہ کرنے والے اغوا کاروں کی لوکیشن عمرکوٹ کی ملی اور معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں میں اقبال ایرانی اور پرو شامل ہیں۔



پولیس نے چار روز قبل نسیم نگر میں چھاپے مار کر فتح کیریو سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا تھا، جن کی نشاندہی پر بھریا روڈ پر بچے کی بازیابی کے لیے کاروائیاں جاری رہیں اور پیرکو اچانک نوابشاہ پولیس نے بچے کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کر دیا جبکہ حیدرآباد پولیس دن دہاڑے کارروائی کے باوجود اس سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں