چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری جلد بھیجی جائیگی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔


Jahangir Minhas September 18, 2013
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کیلیے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو سنیارٹی کی بیناد پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے، فوٹو؛ فائل

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلیے سمری رواں ہفتے وزارت دفاع کی طرف سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوائی جائے گی۔

موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کیلیے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو سنیارٹی کی بیناد پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم تینوں مسلح فورسز میں اس عہدے کیلیے باری باری تعیناتی کے فارمولے کے تحت اس بار پاک بحریہ کے حصے میں یہ عہدہ آنا ہے لہٰذا نیول چیف ایڈمرل اصف سندیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو یہ اہم ذمے داری دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں