حکومت کا گندم کے ذخائر کا سروے کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے گندم کی قلت کی وجہ سے آٹا اور روٹی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیاہے


Zafar Bhutta August 03, 2019
 اقتصادی رابطہ کمیٹی کاگندم کے ذخائر کے اعداد وشمار پر شکوک و شبہات کا اظہار۔ فوٹو : فائل

حکومت نے گندم کے ذخائر کا سروے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے گندم کی قلت کی وجہ سے آٹا اور روٹی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیاہے اور کہاہے کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن اور چاروں صوبوں کے محکمہ خوراک کو مشترکہ طورپر ایک سروے کرنا چاہیے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں گندم کے ذخائر کی صورتحال واضح ہوسکے۔

قبل ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کے ذخائر کے بارے میں جو اعداد وشمار کی صداقت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں