شدید بارشوں کی پیش گوئی ٹھٹھہ پولیس میں ہائی الرٹ

 افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، اسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان


Nama Nigar August 08, 2019
 افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، اسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ٹھٹھہ پولیس نے ضلع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر سیٹھار نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں فوری منسوخ کر دیں جبکہ سب ڈویژنل سطح پر گاڑہو، میرپور ساکرو، جھرک اور ٹھٹھہ میں ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کام کریں گی ان علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس ایمبولینس ، ڈاکٹروں اور عملے کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے پولیس اسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ایمرجنسی روم قائم کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے تمام تھانیداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں