شاہ زیب قتل کیس ملزمان کی سزا کےخلاف اپیل اورمصالحت کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس مقبول باقر کی تقریب حلف برداری کے باعث تمام بورڈ ڈس چارج کردیئے گئےہیں۔


آن لائن/ September 20, 2013
عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جب کہ سجاد تالپر اور غلام مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ فوٹو ایکسپریس / فائل

لاہور:

سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل اور مصالحت کی درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔


سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس مقبول باقر کی تقریب حلف برداری کی وجہ سے تمام بورڈ ڈس چارج کردیئے گئےہیں جس کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی اور عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت جب کہ سجاد تالپر اور غلام مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جب کہ مقتول شاہ زیب خان کے والد، والدہ اور دو بہنوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے حلف نامے داخل کرتے ہوئے ملزمان کو معاف کردیا تھا اور عدالت سے انہیں رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں