ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 7 فیصد بڑھ کر 23 ارب ڈالر ہوگئی خوراک کی برآمد میں 10 فیصد اضافہ

گزشتہ 2 ماہ کے دوران چاول برآمدات میں ریکوری، لیدر، آلات جراحی، فارما، انجینئرنگ وپٹرولیم برآمدی شعبے کی ٹھوس نمو۔۔۔


Kamran Aziz September 21, 2013
اسپورٹس گڈزکی برآمدات میں 1.7فیصد کا معمولی اضافہ، فٹ ویئر، قیمتی ونیم قیمتی پتھروں اور فرنیچر کی ایکسپورٹ بھی بڑھی، جیولری کی برآمد 82 فیصد گرگئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران خوراک، ٹیکسٹائل مصنوعات، پٹرولیم وکوئلے، کھیلوں کے سامان، خام چمڑے و چمڑے کی مصنوعات، فٹ ویئر، آلات جراحی، کیمیکل وفارما پراڈکٹس، انجینئرنگ گڈز، قیمتی ونیم قیمتی پتھروں، فرنیچر اور سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ جیولری، گڑ وگڑ کی مصنوعات اور قالینوں کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات10 فیصد کے اضافے سے 68 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں، چاول کی ایکسپورٹ میں ریکوری دیکھی گئی اور گزشتہ 2 ماہ میں 27.76 فیصد کے اضافے سے 28 کروڑ 66 لاکھ 5 ہزار ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا تاہم اس ریکوری میں نمایاں کردار نان باسمتی چاول کا رہا جس کی برآمد 85 فیصد بڑھی جبکہ باسمتی چاول کی ایکسپورٹ 21 فیصد کمی سے 9 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار ڈالر رہی، اس کے علاوہ فوڈ گروپ میں مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمد 35 فیصد، پھلوں کی 36 فیصد، سبزیوں کی 15 فیصد، دالوں کی 122 فیصد، تمباکو کی 647 فیصد، تیلدار بیجوں کی 104 فیصد، اور گوشت و اس کی مصنوعات کی 18 فیصد بڑھی جبکہ مصالحہ جات، چینی، گندم اور دیگر اشیائے خوراک کی برآمد میں کمی آئی۔

پی بی ایس کے مطابق ٹیکسٹائل گروپ برآمدات گزشتہ 2 ماہ میں 7.24 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ 54 لاکھ 89 ہزار ڈالر رہی جو ان 2 ماہ میں مجموعی برآمدات کا 77 فیصد ہے، ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں خام روئی کا حصہ 3 کروڑ 33 لاکھ 57 ہزار ڈالر، کاٹن یارن 38 کروڑ 99 لاکھ 21 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ 46 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 38 کروڑ 51 لاکھ 97 ہزار، بیڈ ویئر 31 کروڑ 61 لاکھ 92 ہزار ڈالر، ٹاولز 11 کروڑ 96 لاکھ 82 ہزار، خیمے و تارپولین 1 کروڑ 32 لاکھ 46 ہزار، ریڈی میڈ گارمنٹس 32 کروڑ 46 لاکھ 28 ہزار، سینتھیٹک ٹیکسٹائل 7 کروڑ 12 لاکھ 69 ہزار اور میڈاپ آرٹیکلز کا حصہ 10 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار ڈالر رہا، اس کے علاوہ پٹرولیم گروپ و کوئلے کی برآمد 92 ہزار 928 فیصد کے اضافے سے 17 کروڑ 30 لاکھ 33 ہزار ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ مالیت محض 1 لاکھ86 ہزار ڈالر رہی تھی۔



جولائی و اگست 2013 میں اسپورٹس گڈز کی برآمد 1.7 فیصد کے اضافے سے 5 کروڑ 33 لاکھ 55 ہزار ڈالر، خام چمڑے کی 20 فیصد بڑھ کر 8 کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی 10 فیصد کے اضافے سے 10 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار ڈالر، آلات جراحی کی 10 فیصد بڑھ کر 5 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما گروپ کی 11 فیصد کے اضافے سے 19 کروڑ 68 لاکھ 53 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی 32 فیصد بڑھ کر 5 کروڑ 27 لاکھ 65 ہزار ڈالر، جیولری کی 82 فیصد کمی سے 5 کروڑ 91 لاکھ 88 ہزار ڈالر، سیمنٹ کی 5.7 فیصد کے اضافے سے 9 کروڑ 67 لاکھ 96 ہزار ڈالر اور گڑ وگڑ کی مصنوعات کی برآمد 42.5 فیصد کمی سے 1 کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں