مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنیوالی 400 گاڑیوں پر جرمانہ

10 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیے،مسافروں کو3لاکھ 80ہزارکااضافہ کرایہ واپس کردیاگیا،وزیرٹرانسپورٹ


Staff Reporter August 10, 2019
10 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیے،مسافروںکو3لاکھ 80ہزارکااضافہ کرایہ واپس کردیاگیا،وزیرٹرانسپورٹ

DIAMER: سندھ حکومت کاعیدالاضحی کے موقع پرمسافروںسے اضافی کرایہ لینے والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو3لاکھ 80 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایاگیا ہے ,اضافی کرایہ لینے والی400مسافر گاڑیوں پرایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ کیا گیا،اضافی کرایہ لینے والی 10 مسافر گاڑیوں کے روٹ پر مٹ بھی منسوخ کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف عید تک کارروائیان جاری رہیں گی، وفاقی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران، موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کو شکایت کریں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔