شام نے کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل معلومات کی فراہمی کیلئے مزید ایک ہفتہ مانگ لیا

کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہ کرنے پر مغربی ممالک کی شامی حکومت پر شدید تنقید۔


Reuters September 21, 2013
عالمی ادارے کے حوالے کرنے لے لئے مزید ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

شام نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کچھ معلومات کیمیائی ہھیار تلف کرنے کےعالمی ادارے کے حوالے کر دی ہیں تاہم مکمل معلومات کی فراہمی کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیمیائی ہتھیار کی روک تھام کےعالمی ادارے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام کی جانب سے اپنے کچھ کیمیائی ہتھیاروں کی معلومات ادارے کے حوالے کی ہیں تاہم شام سے جلد مزید معلومات کا انتظار ہے۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا گیا کہ شام کی جانب سے کس قسم کی معلومات فراہم کی گئیں ہیں اور کس قسم کی معلومات فراہم کی جانی باقی ہیں۔


دوسری جانب مغربی ممالک نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہ کرنے پر شامی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بشار الاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا تو پھر یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان گزشتہ ہفتے جینیوا میں ہونے والی ملاقات میں یہ طے پا یا تھا کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیار بین الا قوامی کنٹرول میں دے دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں