تیز رفتار بس الٹ گئی خاتون سمیت4مسافر جاں بحق40زخمی

بدقسمت کوچ کراچی سے پشاور جارہی تھی، حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا.


Nama Nigaran September 21, 2013
زخمیوں کو قاضی احمد سمیت پی ایم سی اسپتال نواب شاہ میں داخل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 4افراد جاںبحق، 40افراد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر قاضی احمد بائی پاس پر کراچی سے پشاور جانے والی بلال کوچ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ عبدالرحیم، 40سالہ حسن شاہ، 45 سالہ مسماۃ رضیہ بی بی، 6 سالہ معصوم بچہ امان خان جاں بحق ہوگئے ۔



جبکہ 30 سالہ اسماعیل، 50 سالہ نجمہ، 40سالہ شمیم، 20سالہ سراج احمد، 42 سالہ عبدالحمید، 45 سالہ نعمت اللہ، 35 سالہ کشمیر خان، 36 سالہ حسنہ، 38 سالہ شکیل سمیت 40 مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کو قاضی احمد سمیت پی ایم سی اسپتال نواب شاہ میں داخل کیا گیا ہے، نواب شاہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کوچ کا ڈرائیور حاجی خان شدید زخمی ہے، زخمی ہونے والے مسافروں کو پولیس نے پی ایم سی اسپتال پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں