برطانیہ میں مسلم اسكول انتظاميہ کی غیرمسلم اساتذہ كو بھی حجاب پہننے كی ہدایت

انتظامیہ نے تمام خواتین اساتذہ كو اسكول میں حجاب پہننے، ہلال كھانا كھانے اور زیورات نہ پہن كر آنے كی ہدایت كی ہے۔


آن لائن/ September 21, 2013
اسكول انتظامیہ ہم پر زبردستی حجاب مسلط كررہی ہے، خواتین اساتذہ کا مؤقف فوٹو: فائل

برطانیہ میں مسلمانوں کے زیرانتظام چلنے والے اسکول کی انتظامیہ نے غیر مسلم اساتذہ كو بھی حجاب پہننے كی ہدایت كردی۔

برطانوی خبررساں ادارے كے مطابق ڈربی میں واقع المدینہ اسكول كی انتظامیہ نے نئے قوانین نافذ کرتے ہوئے تمام خواتین اساتذہ كو اسكول میں حجاب پہننے، ہلال كھانا كھانے اور زیورات نہ پہن كر آنے كی ہدایت كی ہے، اسكول كی اساتذہ یونین نے انتظامیہ كے ان احكامات كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسكول انتظامیہ نہ صرف ہم پر زبردستی حجاب مسلط كررہی ہے بلكہ بچوں كے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا ركھا جارہا ہے۔

دوسری جانب اساتذہ یونین کی شکایت پر ایجوکیشن فاؤنڈنگ ایجنسی نے اسکول کی طرف سے نافذ کئے جانے والے مبینہ قانون کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اسکول انتطامیہ کا اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں