کشمیریوں کے حامی فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹس کی بندش کا معاملہ اٹھایا جائے آئی ایس پی آر

ویب سائٹس کے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں زیادہ بھارتی ہیں، کشمیرکے حامی اکاؤنٹس بندکیے جارہے ہیں


News Agencies/Monitoring Desk August 19, 2019
بندش کے شکار اکاؤنٹس کی معلومات بھیجی جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سوشل میڈیا صارفین کو پیغام

پاکستان نے فیس بک اور ٹوئٹر کیساتھ مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کشمیر کی حمایت میں بولنے والے اکاؤنٹس کو بند کیا جارہا ہے۔

بقول ان کے ان بڑی ویب سائٹس کے ریجنل ہیڈکوارٹروں میں زیادہ تر بھارتی کام کرتے ہیں اور یہی ان اکاؤنٹس کی بندش کی بڑی وجہ ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے صارفین سے کہا کہ وہ بندش کے شکار اکاؤنٹس کی معلومات اس ٹویٹ کے جواب میں بھیجیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں