کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی

روپے کی قدر میں گراوٹ کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکا، جی ڈی پی کم ہوگئی


Business Desk August 19, 2019
حکومت اپوزیشن کے واویلاسے بچنے کیلیے مالی استحکام کے اقدامات میں انتہائی محتاط ہے

KARACHI: گزشتہ مالی سال کے اختتام پر جی ڈی پی 10 سال میں انتہائی کم سطح پر رہی جبکہ مہنگائی کی شرح7.3فیصدرہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.8 فیصد رہاجبکہ مالی سال 2017-18 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ6.3فیصد رہاتھا۔

روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکا، حکومت اپوزیشن کے واویلاسے بچنے کیلیے مالی استحکام کے اقدامات میں انتہائی محتاط ہے اور بجٹ میں ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کی گئی۔ احتساب کے عمل سے بھی سول بیوروکریسی میں اضطراب کی کیفیت محسوس کی گئی ہے۔

اس کی وجہ سے بھی معاشی اہداف کے حصول میں مکمل کامیابی نہیں ملی اور معیشت بہتر ہونے کے بجائے بگاڑ کی طرف جاتی نظر آرہی ہے۔ پالیسی ریٹ کے حوالے سے مرکزی بینک نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی ہے، اس وقت پالیسی ریٹ 13.25فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں