کرولا 57 فیصد مہران کی فروخت میں 89 فیصد کمی

جولائی میں مقامی ساختہ گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی


Express Tribune Report August 20, 2019
ہنڈا سٹی اور ہنڈا سوک 68 فیصد کمی کے ساتھ صرف 1452 یونٹ فروخت ہوئے فوٹو: فائل

مقامی ساختہ گاڑیوں کی فروخت میں 42فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمت میں 9 تا 40 فیصداضافہ بھی فروخت میں کمی کی وجہ بنا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق جون 2019 میں 17468 یونٹ کی فروخت کے ساتھ 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریکٹرزکی فروخت میں 19.9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جون 2019 میں 17468 ٹریکٹر فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال جون میں 3820 ٹریکٹر فروخت ہوئے تھے۔ ہنڈا اٹلس کارز کی فروخت میں 66 فیصد کمی دیکھی گئی صرف 1694 گاڑیاں فروخت ہوئیں، ہنڈا سٹی اور ہنڈا سوک گاڑیوں کی فروخت میں 68 فیصد کمی کے ساتھ صرف 1452 یونٹ فروخت ہوئے۔

علاوہ ازیں جولائی 2019میں12482گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ جولائی 2018میں21344گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں