مہنگائی کا نیا بم یوٹیلٹی اسٹورز پر 300 سے زائد اشیا 65 روپے تک مہنگی

گھی، کوکنگ آئل 34 روپے، مصالہ جات، شیمپو 25، صابن 7، ٹماٹو کیچپ 15، پیمپرز کافی پیکٹ 65 روپے تک مہنگا ہوگیا


یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 74 روپے کلو ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں دکانداروں کے من مانے ریٹ، چینی 76 روپے میں بیچنے لگے فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے عوام پرمہنگائی کا نیا بم گرا دیا جب کہ یوٹیلٹی سٹورزپر 300سے زائداشیاء کی قیمتوں میں1 روپے سے 65 روپے تک کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے درجہ اوّل اور درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل 8 روپے سے 34 روپے، مصالہ جات کی قیمتیں 15 سے 25 روپے جبکہ شیمپو 25 روپے تک مہنگے کردیے گئے۔

مختلف کمپنیوں کے صابن ایک سے 7 روپے اور ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف برانڈ کے پیمپرز کی فی پیکٹ قیمت میں 65 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔مصالہ جات 3 روپے اور چائے کی پتی 3 روپے سے 16 روپے تک مہنگی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ اب مارکیٹ اور یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں۔ان سٹورز کی افادیت ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آئی این پی کے مطابق حکومت نے عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔شہر میں شوگر مافیا سرگرم ہو گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 74 روپے کلو، اوپن مارکیٹ میں چینی76روپے کلو میں فروخت کی جانے لگی ہے۔اکبری منڈی میں چینی 74 روپے فی کلو تک میں فروخت ہونے لگی ۔دکانداروں نے سرکاری نرخ نامہ ردی کی نذرکرتے ہوئے من مانے ریٹس مقررکردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں