ٹنڈو محمد خان میں اتائی نے7 سالہ بچے کی جان لے لی

شگن کو غلط ٹیکہ لگا دیا، ورثا کا لاش سمیت احتجاج، رپورٹ درج، اتائی فرار


Nama Nigar August 22, 2019
شگن کو غلط ٹیکہ لگا دیا، ورثا کا لاش سمیت احتجاج، رپورٹ درج، اتائی فرار۔ فوٹو:فائل

اتائی نے 7 سالہ بچے کو غلط ٹیکہ لگا کر جان لے لی۔

گوٹھ شیخ فرید کا رہائشی ناروکوہلی اپنے 7 سالہ بچے شگن کو علاج کے لیے لاکھاٹ روڈ پر واقع اتائی کی کلینک نمادکان میں لایا جہاں موجود شخص نے اسے مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگا دیا جس کے باعث بچہ چل بسا۔ ورثا نے لاش سمیت ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے احتجاج ختم کرادیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹیکہ لگانے والا ڈاکٹر نہیں اتائی تھا جو بچے کی ہلاکت کے بعد دکان بند کر کے فرار ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں