2 سال میں 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے

روزگار کیلیے یو اے ای 4 لاکھ 47 ہزار، سعودی عرب ایک لاکھ 94 ہزار افراد گئے


شبیر حسین August 23, 2019
جاپان میں مین پاورکی ڈیمانڈ ہے، ایم او یو جلد سائن ہو جائے گا، بیورو آف امیگریشن فوٹو:فائل

گزشتہ 2سال کے دوران 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے حکام کا کہناہے کہ گزشتہ 2سال کے دوران 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات 4 لاکھ 47 ہزار، سعودی عرب 1 لاکھ 94 ہزار جبکہ اومان 59 ہزار 508 پاکستانی روزگار کی غرض سے گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپارپاکستانیز کو بریفنگ کے دوران بیورو آف امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ادارہ بیرون ملک کام کی غرض سے جانے والے افرادکا انتقال یا معذوری کی صورت میں ورثاکو معاوضہ دیا جاتا ہے اور انھیں رقم انشورنس کمپنی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، 1982 سے 2019 تک 6 ارب 30 کروڑ روپے ادا ہوچکے ہیں۔ جاپان میں مین پاورکی ڈیمانڈ ہے ان کے ساتھ ایم او یو جلد سائن ہوجائے گا، جرمنی اور رومانیہ کے ساتھ بھی بات چل رہی ہے، سال کے آخر تک امید ہے پاکستان سے مین پاور رومانیہ جائے گی۔

اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانیز کے حکام کا کہنا تھا کہ تمام ملازمتوں کی اپڈیٹ ویب سائٹ پر موجود ہے، وزارت نے غلط اور جھوٹے اشتہار چلانے والی ویب سائٹس اور نمبر بھی بند کرائے ہیں۔

اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پہلی مرتبہ خسارے سے منافع میں آ گئی ہے۔ 2017 -18 کے دوران ادارے کو 60 کروڑ روپے خسارے کا سامنا تھا تاہم اب 2018-19 میں ادارے کا خسارہ ختم، منافع 11 کروڑ روپے رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں