روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کرلیا

ایٹمی ری ایکٹر کو قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کیا گیا ہے۔


APP August 24, 2019
ایٹمی ری ایکٹر کو قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کر لیا۔

روس نے ماحولیاتی ماہرین کی تنبیہ کے باوجود سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کرکے اسے قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کر دیا ہے۔

جوہری ایندھن کے ساتھ ایٹمی ری ایکٹر جمعے کو قطب شما لی کی بندر گاہ مرمانسک سے روانہ کیا گیا جو 6 ہفتوں میں 5 ہزار کلو میڑ کا فاصلہ طے کرکے سائبیریا کے علاقہ پیوک پہنچے گا اور وہاں ایک مقامی نیوکلیئر اور کوئلے کے بند پلانٹ کی جگہ لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں