خواتین کو خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط سے چھوٹ کا امکان

50 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پرکارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی


Khususi Reporter August 25, 2019
50 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پرکارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ابھی تاجروں کے ساتھ فکسڈ ٹیکس اسکیم بارے جاری مذاکرات کے تناظر میں معمول کی50 ہزار روپے اور اس سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ نمبر کی فراہمی کی شرط کو بھی 30 ستمبر نرم کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے 50 ہزار کی خریداری پر خواتین کیلیے ذاتی شناختی کارڈ کی فراہمی ضروری نہیں ہوگی اور اس بارے میں باقاعدہ وضاحت جاری کیے جانیکا امکان ہے اور اس میں یہ تجویز بھی ہے کہ خریداری کرنیوالی خواتین کے بجائے متعلقہ خواتین کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشرتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کاروبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے یا کسی کو ہراساں کرنے کا ارادہ نہیں ہے ایف بی آر کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پر کارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں