کوریا کا 10 رکنی وفد تاریخی بدھ مقامات دیکھنے پشاور پہنچ گیا

وفد نے عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا جب کہ وہ سوات اور تخت بھائی کا بھی دورہ کرے گا


احتشام بشیر August 26, 2019
وزیر سیاحت کے پی کے کورین سفیر کوانگ سونگ کیو کا استقبال کرتے ہوئے اور پھول پیش کرتے ہوئے (فوٹو: ایکسپریس)

BEIRUT: کوریا کا 10 رکنی وفد تاریخی بدھ مقامات دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا پہنچ گیا، وفد نے عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا جب کہ وہ سوات اور تخت بھائی کا بھی دورہ کرے گا۔

دس رکنی وفد کے پشاور پہنچنے پر وزیر سیاحت عاطف خان نے استقبال کیا وفد نے بدھ مذہب کے پیروکاروں، ریسرچرز، کورین یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل ہیں۔ اس موقع پر کورین سفیر کواک سنگ کیو سونگ کیو بھی موجود تھے۔

سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدھ مت کے حوالے سے ہزاروں مقامات ہیں جو دو سے ڈھائی ہزار سال پرانے ہیں اور ہم نے دو ہزار مقامات کی نشاندہی کی، اس حوالے سے حکومت خصوصی مہم چلائی رہی تاکہ سیاحوں کے علاوہ مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دیں۔

korean buddest deligation in Peshawer city 4

انہوں کہا کہ بدھ مت سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے بجٹ میں600 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ یہاں آنے والے غیرملکی سیاح پاکستان کا مثبت چہرہ لے جائیں، مذہبی سیاحت کے سلسلے میں آنے والے وفود کی سیکیورٹی، گائیڈ اور رہائش میں معاونت کے لیے حکومت تیار ہے، کورین راہب سوات، مردان، تخت بھائی اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔

korean buddest deligation in Peshawer city 2

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہے، مختلف ممالک کے وفود آئیں گے، ستمبر میں ایک اور غیر ملکی وفد آئے گا، پاکستان میں تمام مذاہب کو عبادت کی آزادی ہے لیکن بھارت میں ایسا نہیں، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔

korean buddest deligation in Peshawer city 3

کورین سفیر کوانگ سونگ کیو نے کہا کہ ہمیں پشاور آکر بے حد خوشی ہوئی یہاں آکر معلوم ہوا کہ بدھ مت کے کافی مقامات یہاں موجود ہیں، کوریا اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے کورین حکومت پہلے بھی پاکستان سے بہت سے شعبے میں تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔