آئندہ سال بے گھر افراد کو چھت فراہمی کا سلسلہ شروع کردینگے وفاقی وزیر ہاؤسنگ

گھروں سے محروم 50 فیصد آبادی کو 2020 تک چابیاں دے دینگے، تیز رفتاری سے کام جا ری، آرمی چیف کی توسیع احسن اقدام ہے


نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایجنڈا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، ہمارے تحفظات بڑھے تو نئی وزارت نہیں لیں گے ’’ایکسپریس‘‘ کو انٹرویو فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گھروں سے محروم 50 فیصد آبادی کو 2020 تک اپنی چھت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردینگے۔

روزنامہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، بطور اتحادی اگر تحفظات بڑھے تو کسی نئی وزارت کا قلمدان نہیں سنبھالیں گے، متحدہ عرب امارات کے مشکل وقت ہم نے ساتھ دیا، مودی جیسا شخص جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اسے ایوارڈ سے نوازا گیا جو تشویشناک ہے، آرمی چیف کی توسیع احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جا ری ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بن گئی ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا ایجنڈہ ملک میں 50لاکھ رہائش گاہوں کی تعمیر ہے۔

اسلام آباد میں تھلیاں ہاؤسنگ منصوبے پر بات کر تے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ اگر تھلیاں جوائنٹ وینچر منصوبے میں زمین اور رسائی سڑکوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو یہ منصوبہ ختم کر دیں گے ،2020میں لوگوں کے ہاتھ میں گھروں کی چابیاں دینا شروع کر دیں گے ، حکمران جماعت کا وفاق میں ہمارے ساتھ دو وزارتوں کا معاہدہ تھا، ایک وزارت ہمیں مل گئی دوسری وزارت چوہدری شجاعت جس کو مرضی دیں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں