چھاپے جاری گیس چوری میں ملوث پی پی رہنما کی ضمانت خارج

صدیق مہر نے 12کروڑ روپے کے گیس چوری مقدمہ میں عبوری ضمانت کرارکھی تھی


صدیق مہر نے 12کروڑ روپے کے گیس چوری مقدمہ میں عبوری ضمانت کرارکھی تھی. فوٹو: فائل

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کارروائی میں متعدد افراد کورنگے ہاتھوں پکڑ کرمقدمات درج کروادئیے گئے۔

ادھرگوجرانوالہ کی عدالت نے کروڑوںروپے کی گیس چوری کے مقدمہ میںملوث پی پی رہنماکی ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میںگیس میٹرریورس کرنے پر(ن)لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مظہر کھوکھر جبکہ گھریلومیٹروںسے ہسپتال اورسوپ فیکٹری کے جنریٹرچلانے پرڈاکٹرمسرت الحسنین،فیکٹری مالکان شہزاداورامتیازجمیل کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔



گوجرانوالہ میں عدالت نے 12کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمہ میںملوث پی پی رہنماسابق ٹکٹ ہولڈرصدیق مہرکی ضمانت خارج کردی، ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج میاںیعقوب کی عدالت سے عبوری ضمانت کروارکھی تھی جوعدم پیروی پرخارج کردی گئی۔ادھر حیسکوریجن میںٹاسک فورس ٹیموںنے 65بجلی چوروںکے کنکشن منقطع کردیئے اور17 لاکھ 40ہزارروپے جرمانہ وصول کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔