وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

پانی ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال ہوگا،فواد چوہدری


رضوان غلزئی September 01, 2019
دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر لوگوں کیلیے دستیاب ہوگا، وزیر سائنس۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے ''سیف ڈرنکنگ واٹر'' کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکرلی ہیں، پانی کی بوتلیں ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال ہوں گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ''ایکسپریس'' سے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روپے لیٹر میں سستا، معیاری منرل واٹر تیارکرلیا گیا، پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں