ریکٹ کو ’گن‘ بنانے والے ٹینس کھلاڑی پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ

مائیک برائن نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔


AFP September 03, 2019
مائیک برائن نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل

ٹینس ریکٹ کو 'گن' بنانے والے امریکی ڈبل پلیئر مائیک برائن پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگیا۔

یو ایس اوپن میچ میں اپنے جڑواں بھائی باب کے ہمراہ کھیلنے کے دوران انھوں نے ایک غلط فیصلے کو کامیابی سے چیلنج کرنے کے بعد آفیشل کی جانب ٹینس ریکٹ کو بندوق کے انداز میں تان کر فائرنگ کا انداز بنایا، بعد ازاں انھوں نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں