کے پی حکومت کا ملک بھرکےعجائب گھروں میں رکھے صوبے کے نوادرات واپس لانے کا فیصلہ

ملک بھر کے مختلف عجائب گھروں میں خیبر پختون خوا کے تین ہزار 150 نوادرات ہیں


احتشام بشیر September 03, 2019
ملک بھر کے مختلف عجائب گھروں میں خیبر پختون خوا کے تین ہزار 150 نوادرات ہیں۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے ملک بھر کے عجائب گھروں میں رکھے صوبے کے تین ہزار سے زائد نوادرات واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔

نوادرات واپس لانے کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف عجائب گھروں میں خیبر پختون خوا کے تین ہزار 150 نوادرات ہیں جس پر سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نوادرات واپس لانے کے لئے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرکے سمری بھیجی جائے۔

اجلاس میں صوبے میں مزید 8 نئے سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے سائٹس کا منصوبہ 500 ملین روپے کی لاگت سے ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا اور صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس پر بنائی گئی ویڈیو مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے، مذہبی سیاحت کو فروغ سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں