کالعدم لشکرجھنگوی کےرہنما ملک اسحاق کولاہورایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا

پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ملک اسحاق 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔


Asad Kharal August 30, 2012
پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ملک اسحاق 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو:این این آئی

ISLAMABAD:

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم لشکرجھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کوسعودی عرب سے وطن واپسی پرلاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےحراست میں لے لیا۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق


ملک اسحاق کو سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پرانہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم بعدمیں سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں 14جولائی 2011کوضمانت پررہا کردیا گیا۔


سپریم کورٹ کے حکم پرضمانت پررہائی کے بعد انہیں دوبارہ پبلک آرڈرایکٹ کے تحت 60دنوں کے لئے گرفتارکرکے رحیم یارخان جیل منتقل کیا گیا تھا۔


پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ملک اسحاق 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جن میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں