ماہ جولائی میں پولیس نے دہشت گردوں کے19 ممکنہ حملوں کو ناکام بنایا

بی ایل اے،القاعدہ اوردیگر دہشت گرد تنظیموں نے حملوں کی دھمکیاں دی تھیں،ذرائع


Sajid Rauf September 05, 2019
بی ایل اے،القاعدہ اوردیگر دہشت گرد تنظیموں نے حملوں کی دھمکیاں دی تھیں،ذرائع فوٹوفائل

پولیس نے جولائی میں 19 دہشت گرد حملوں (تھریٹ الرٹس) کی پیشگی اطلاع ملنے پرانھیں ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے عزائم کوخاک میں ملادیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملوں میں سیکیورٹی فورسز،حساس تنصیبات، غیرملکی قونصل خانوں پرحملوں، پاک چائنا اکنامک کوریڈو سے منسلک غیرملکی انجینئرز، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، سینئر پولیس افسران ،اہم شخصیات، وفاقی وزیر،اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں ، پولیس ٹریننگ سینٹر اور جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کرنا شامل تھا۔

جن دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، ان میں ٹی ٹی پی ،ٹی ٹی ایس ،داعش، لشکر جھنگوی، منشیات فروش،بی ایل اے، این ڈی ایس را،القاعدہ، آئی ایس پی، ایچ آئی اے، اوردو نامعلوم دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں۔

6 خود کش حملے اور 13 نامعلوم دہشت گرد حملے کیے جانے تھے تحریک طالبان نے 4، تحریک طالبان سوات نے ایک ،داعش نے 3، ایچ آئی اے نے 3،لشکر جھنگوی نے ایک، بی ایل اے نے ایک ، این ڈی ایس را نے ایک، القاعدہ نے ایک اور آئی ایس پی کی جانب سے ایک دھمکی ملی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں