مقبوضہ کشمیر سعودی عرب اور امارات کے پس پردہ سفارتی اقدامات

کرفیو کے فوری خاتمے، کشیدگی میں کمی، مذاکرات کی بحالی کے اقدامات کی یقین دہانی


عامر خان September 05, 2019
کرفیو کے فوری خاتمے، کشیدگی میں کمی، مذاکرات کی بحالی کے اقدامات کی یقین دہانی فوٹو:فائل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اعلیٰ حکام کو اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مقبوصہ کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے، خطے میں کشیدگی میں کمی، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلیے اپنی رابطہ کاری اور سفارتی ذرائع کو بتدریج مزید استعمال کریں گی۔

مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے بھی سعودی عرب اور یواے ای سفارتی کوشش کریں گے۔ اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون کی تنظیم سمیت تمام عالمی فورمزپرمقبوصہ کشمیر کی صورت حال میںبہتری کیلیے مثبت کوششوں اور اقدام کی حمایت کی جائے گی۔ یہ عندیہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مقبوصہ کشمیر کی صورت حال پر سفارتی رابطوں اور ملاقاتوں میں دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوصہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل بن الجبیر اورمتحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں