اپوزیشن اتحاد نے حکومت کیخلاف ٹھنڈی سیاسی حکمت عملی اختیار کرلی

وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے آغاز نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں، اہم ذرائع


عامر خان September 06, 2019
وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے آغاز نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں، اہم ذرائع ۔ فوٹو: فائل

RAMALLAH: مشترکہ اپوزیشن اتحاد نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف ''بڑی احتجاجی تحریک '' چلانے کے بجائے عارضی طور ٹھنڈی سیاسی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔

اپوزیشن کے کئی اہم رہنماؤں کی جانب سے اس حکمت عملی کو اختیار کرنے کا مقصد مقبوصہ کشمیر کی صورتحال کے باعث کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنابتایا جاتاہے تاکہ حزب اختلاف سمیت پوری پاکستانی قوم کی جانب سے یہ پیغام واضح طور پر دیا جاسکے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں۔

اپوزیشن کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے آغاز نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں جن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مرکزی رہنماؤں کی کرپشن کیسز میں گرفتاریوں کے بعد پیداہونیوالی سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں میں رابطوں کا فقدان اور جے یوآئی (ف ) کی اسلام آباد کو فوری ''لاک ڈاؤن '' کی پالیسی پر فوری عمل کرانے کے معاملے میں اتفاق رائے نہ ہونا بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں