طالبان سے مذاکرات آخری مرحلہ پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس کل ہوگا

مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔


خالد محمود September 06, 2019
مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔ فوٹو: فال

خطے میں امن کے قیام اورطالبان کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلیے مشاورتی عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اورافغانستان کی جانب سے اب افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب شرکت کریں گے، افغان وفد کی قیادت پہلے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کرنا تھی، وزیرخارجہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ان مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈے کا حصہ ہوگی، افغان امن ومفاہمتی عمل پر سہہ فریقی مشاورت کی جائے گی۔ افغان مفاہمتی عمل پر ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں