اسلام آباد مردہ پائے جانیوالے امریکی انجینئر کی لاش پوسٹمارٹم سے مستثنیٰ قرار

امریکی انجینئر بیرن کی لاش 16 ستمبر کو کوہسار پولیس نے ان کے گھرواقع سے قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلیے پمز منتقل کی تھی


Iftikhar Chohadary September 28, 2013
امریکی انجینئر بیرن کی لاش 16 ستمبر کو کوہسار پولیس نے ان کے گھرواقع سے قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلیے پمز منتقل کی تھی. فوٹو : فائل

CAIRO: وزارت خارجہ نے ضلعی انتظامیہ کو11یوم قبل مردہ پائے جانیوالے 40 سالہ امریکی انجینئربیرن کی لاش کوپوسٹمارٹم سے مستثنیٰ قرار دیکر لاش امریکی سفارتخانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی،جس کے بعد پیر کو لاش امریکی سفارتخانے کا نمائندہ اسلام آباد پولیس سے وصول کریگا۔

بعدازاں متوفی کی اہلیہ کولاش امریکا بھجوادی جائیگی۔واضح رہے کہ 40سالہ امریکی انجینئر بیرن پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے توسیعی منصوبے پرکام کررہا تھا اوراس کی لاش 16 ستمبر کو کوہسار پولیس نے ان کے گھرواقع ای سیون سے قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلیے پمز منتقل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں