پنجاب حکومت کا 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

2005ء سے بھرتی نہ ہونے کے باعث پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ 14 تا 18 کی 1200 اسامیاں خالی ہیں


Commerce Reporter September 06, 2019
2005ء سے بھرتی نہ ہونے کے باعث پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ 14 تا 18 کی 1200 اسامیاں خالی ہیں (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پر کام جاری ہے، تاہم بلدیاتی اداروں میں 2005ء سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ 14 سے گریڈ 18 تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں جن میں ٹاؤن پلاننگ، فنانس، ایڈمن اور انجینئرنگ ونگ شامل ہیں۔

آسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جارہا ہے جس پر سیکریٹری بلدیات نے 1200 اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں