پنجاب میں لیگی دور کے ایک ارب سے زائد مالیت کے مزید منصوبوں کی انکوائری شروع

ان منصوبوں کی منظوری اور ان کی ترامیم میں فنڈز کے اضافے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں


Commerce Reporter September 06, 2019
ان منصوبوں کی منظوری اور ان کی ترامیم میں فنڈز کے اضافے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: پنجاب میں لیگی دور حکومت میں ایک ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں پر مزید انکوائری شروع کردی گئی، وفاقی حکومت نے پنجاب سے 2008ء سے 2018ء تک ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس کے مطابق وفاق میں سابق دور حکومت میں لیے گئے قرضوں کے بعد اب پنجاب میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دورمیں میگا منصوبوں کی انکوائری شروع ہو چکی ہے، اس سلسلے میں وفاق نے محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ سے مذکورہ منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ان منصوبوں کی منظوری اور ان کی ترامیم میں فنڈز کے اضافے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سابق دور حکومت میں میگا منصوبوں کے دیئے گئے ٹھیکوں پر بھی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

پی اینڈ ڈی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جلد وفاق کو میگا منصوبوں کی مکمل فہرست ارسال کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں