نایاب اسٹار کچھوے کو بین الاقوامی تحفظ مل گیا

183ممالک کے نمائندوں نے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی، وائلڈ لائف


آفتاب خان September 07, 2019
183ممالک کے نمائندوں نے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی، وائلڈ لائف۔ فوٹو: فائل

اسٹار ٹورٹائز (خشکی کے جاذب نظررنگین کچھوے)کی معدومیت سے دوچار نسل کو بین الاقوامی تحفظ مل گیا۔

سندھ وائلڈ لائف کے مطابق کولمبو میں ہونے والی کانفرنس کے دوران دنیا بھر کے 183ممالک کے نمائندوں نے اس جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی۔

سندھ،بلوچستان کے جنگلات میں پائے جانے والے منفرد نسل کے کچھوے کی بڑی تعداد کوبیرون ملک اسمگل کیا جاچکاہے،تاہم تحفظ کے نئے درجے کے بعد اسملنگ مافیا کو سخت سزاوں کے بعد معصوم جاندار کو تحفظ ملے گا۔

سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق یہ کنزرویشن میں پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے،کچھوے کی یہ نسل جسم پر مخصوص دھاریوں اورمختلف رنگوں کی وجہ سے مقبول ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اس نسل کا کچھوا طویل عمر پاتا ہے،اور ان کی پوری زندگی 40سال سے 120سال پر محیط ہوتی ہے،یہ خشکی کا کچھوا ہے،جس کے بڑی عمر اور بچوں تک کو بیرون ملک خشکی کے راستوں سے مختلف طریقوں سے بھیج دیا جاتا ہے۔

ان کا کہناہے کہ عموما اس نسل کے کچھوے کی اسمگلنگ میں خوفناک حد تک اضافہ غذائی استعمال کے علاوہ گھروں میں پالتو جانورکے طورپر پالنے کے سبب بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔