مریخ پر پانی كی موجودگی كا سراغ مل گیا ناسا كا دعویٰ

مریخ كی مٹی كے پہلے نمونے كے تجزیے سے اس میں پانی كی خاصی مقدار میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین


آن لائن/ September 28, 2013
مریخ پر كاربن ڈائی آكسائڈ، آكسیجن اور سلفر كمپاؤنڈز كی نشاندہی ہوئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریكا كے خلائی تحقیق كے ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر پانی كی موجودگی كا سراغ مل گیا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق مریخ پر موجود خلائی گاڑی كیوروسٹی میں موجود لیبارٹری میں مریخ كی مٹی كے پہلے نمونے كے تجزیے سے اس میں پانی كی خاصی مقدار میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،مشن سے منسلک محقق لوری لیشن كا كہنا ہے كہ مریخ كی سطح پر موجود مٹی كا تقریباً 2 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مٹی كے نمونے كو 835 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم كرنے سے نمایاں مقدار میں كاربن ڈائی آكسائڈ، آكسیجن اور سلفر كمپاؤنڈز كی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مریخ پر زندگی کی موجودگی کا پتہ چلانے کےلئے ناسا کی جانب سے گزشتہ سال اگست میں کیوروسٹی کو مریخ پر بھیجا گیا تھا جس کے ذریعے مریخ کی مٹی، پتھروں اور دیگر نمونوں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں