آزادکشمیرکی تنظیموں کا21ستمبر کو سیز فائرلائن توڑنے کا اعلان

تیتری نوٹ پرہزاروں کشمیریوں کا دھرنا،جے کے ایل ایف کا امن مارچ روک لیا گیا


News Agencies/Monitoring Desk September 09, 2019
پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی، 150 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

QUETTA: جے آئی یوتھ کے زیراہتمام گڑھی دوپٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔

جس میں انجمن تاجران سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے شرکت کی۔ آزاد کشمیرکی ان تنظیموں نے21 ستمبر کو سیزفائرلائن توڑنے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں جہلم ویلی سے 20 ہزار نوجوانوں نے شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ جہلم ویلی کے تمام پرائیویٹ اسکولوںکے طلبا نے بھی سڑکوں پر آکر کارواں کا استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوٹلی میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے امن مارچ کو تھلیر کے مقام پر روک لیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 10 نامزد سمیت 150 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر بھی ہزاروں کشمیریوں نے دھرنا دیا، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار انور سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ انجمن تاجران راولاکوٹ کی اپیل پر راولاکوٹ شہر میں سیز فائر لائن کی طرف آزاد ی مارچ کرنے والے قافلے کو الوداع کہنے کیلیے رضا کارانہ شٹر ڈاؤن اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں