بدین چاول کے کارخانہ مالکان کا گٹھ جوڑ دھان کی قیمت انتہائی کم کردی

دھان کے خریداروں نے گٹھ جوڑ کرکے زمینداروں اور دھان کے کاشتکاروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔


Express News Desk September 30, 2013
سرکاری خریداری نہ ہونے کے باعث آبادگار کارخانہ مالکان کے رحم و کرم پر۔ ۔فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے دھان کی نئی تیار فصل کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے اور خود خریداری نہ کرنے کے باعث مقامی دھان اور چاول کے کارخانہ مالکان اور خریداروں نے انتہائی سستے داموں خریداری شروع کردی۔

دھان کے خریداروں نے گٹھ جوڑ کرکے زمینداروں اور دھان کے کاشتکاروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔



آبادگاروں کے مطابق چاول کی فصل کی کاشت اور تیاری پر بھاری اخراجات کے باوجود چاول کے کارخان مالکان آپس میں گٹھ جوڑ اور محکمہ خوراک کے افسران سے ملی بھگت کرکے نہ صرف انتہائی سستی دھان خرید رہے ہیں بلکہ صفائی کے نام پر 40 کلو دھان میں سے 6 سے 8 کلو کاٹ کر رقم دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں