دھنک رنگ
پیشِ نظر کتاب میں نظم کی سات مختلف اصناف میں ان کے کلام کا انتخاب اور اس کا سات مختلف زبانوں میں ترجمہ شامل کیا گیا ہے
لاہور:
ترقی پسند مصنفین میں ڈاکٹر جمال نقوی کا نام ان کی ادبی اور تحقیقی سرگرمیوں کی وجہ سے نمایاں ہے۔ ان کے مختلف موضوعات پر مضامین، مقالات کتابی صورت میں شایع ہو کر ہمارے سامنے آتے رہے ہیں اور ان کا ایک حوالہ شاعری بھی ہے۔
پیشِ نظر کتاب میں نظم کی سات مختلف اصناف میں ان کے کلام کا انتخاب اور اس کا سات مختلف زبانوں میں ترجمہ شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب 'پنج رنگ' کے نام سے شایع کی گئی تھی، لیکن اب حمد و نعت کا اضافہ کرتے ہوئے دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کا عربی و فارسی ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے اور اسے نئے عنوان کے ساتھ چھاپا گیا ہے۔ اس کتاب کی قیمت پونڈ، یورو اور ڈالر میں درج ہے، لیکن پاکستانی روپے نہیں لکھے گئے۔