نوبل انعام یافتہ خواتین کا بل گیٹس فاؤنڈیشن سے مودی کو ایوارڈ نہ دینے کا مطالبہ

مودی قیادت میں بھارت نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں، خواتین


News Agencies September 15, 2019
مودی قیادت میں بھارت نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں، خواتین۔ (فوٹو: فائل)

نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ سے نہ نوازیں۔

نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر حملوں اور گجرات میں معصوم لوگوں کے قتل عام میں بھارتی وزیراعظم نرینندر مودی کے ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں ایوارڈ سے نہ نوازیں۔

فاؤنڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں میریڈ میگوائر، تاوکل عبدالسلام کارمان اور شیریں عبادی نے کہا انہیں یہ جان کر بڑی تشویش ہوئی ہے کہ بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن رواں ماہ کے آخر میں نریندر مودی کو ایوارڈ دینے جارہی ہے۔ مودی قیادت میں بھارت نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے اس فیصلے کیخلاف آن لائن پٹیشن پر اب تک لاکھوں افراد دستخط کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں