سعودی عرب میں سر قلم کیے جانے والوں میں پاکستانی سرفہرست

غیر ملکیوں قیدیوں میں بھی پاکستان نمبر ون، پاکستانیوں کو آزاد کرنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا


INP September 15, 2019
رواں سال خاتون سمیت 26 افراد کو سزا ملی، ڈائریکٹر جسٹس پراجیکٹ پاکستان سارہ بلال۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے اتحادی ملک سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان کی جیلوں میں موجود غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق دنیا بھر میں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔