جولائی اگست ترسیلات زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تک تھیں۔


این این آئی September 15, 2019
گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تک تھیں۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی کے مہینے میں ترسیلات زر 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تھیں تاہم اگست میں 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دوسری جانب مجموعی طور پر جولائی اور اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 73 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تک تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔