سیاست نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن

اسکول کالجز سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ضرورت ہے، عارف حسن


احتشام بشیر September 18, 2019
اسکول کالجز سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ضرورت ہے، عارف حسن فوٹو:رپورٹر

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ سیاست کھیلوں کے لیے تباہی ہے جس نے اسپورٹس کو بہت نقصان پہنچایا۔

ایکسپریس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پی او اے کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رہنا چاہیے، اگر کوئی اپنے حصہ کا کام نہیں کرتا اور باہر سے مداخلت ہوتی ہے تو پھر سیاست شروع ہوجاتی ہے۔

عارف حسن نے کہا کہ پاکستان میں کھیل اسی لیے عروج نہیں پارہے کہ ان پر توجہ نہیں دی جارہی، حکومت کی جانب سے کھیلوں کی فیڈریشنز کو گرانٹ نہیں دی جارہی جبکہ دوسری جانب کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپانسر شپ بھی نہیں ہے، اسی لیے کھیل اور کھلاڑی پر توجہ نہیں دی جارہی اور پھر کہا جاتا ہے کہ میڈلز نہیں آرہے۔

عارف حسن نے کہا کہ ضروری ہے کہ اسکول کالجز سطح پر کھیلوں کے مقابلے شروع کرائے جائیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔

عارف حسن نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کا تھیم سیاحت، کلچر اور ہیرٹیج دیا گیا، نیشنل گیمز کی مشعل ملک بھر کا سفر طے کرنے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ سے داخل ہوگی، ہمارا پیغام ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جہاں سیاح آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے آسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں