پشاور کے چڑیا گھر سے ریچھ کا شرارتی بچہ فرار

چار ماہ کے ریچھ کے بچے سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر


احتشام خان September 19, 2019
چار ماہ کے ریچھ کے بچے سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر۔ فوٹو: فائل

پشاور کے چڑیا گھر سے ریچھ کا ایک بچہ بھاگ نکلا جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں، شرارتی ریچھ کے بچے کی عمر چار ماہ تھی جسے چند روز قبل ہی پشاور کے چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر پشاور نعمت اللہ کے مطابق گذشتہ روز ریچھ کا چار ماہ کا بچہ گم ہوا، واقعہ شفٹ کی تبدیلی کے دوران پیش آیا۔ ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے جب کہ ریچھ کے بچے سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ چار ماہ کا ریچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ریچھ چڑیا گھر میں ہی لاپتا ہے باہر نہیں گیا کیوں کہ چڑیا گھر میں مختلف پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اس لیے جلد مل جائے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل پشاور کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت سے برفانی چیتا بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں