بین الاقوامی تیل کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

بین الاقوامی تیل کمپنیوں کیپاکستان سرمایہ کاری میں دلچسپی


APP/Numainda Express September 21, 2019
بین الاقوامی تیل کمپنیوں کی پاکستان سرمایہ کاری میں دلچسپی فوٹو:فائل

تیل و گیس کے شعبہ کی ممتاز کمپنیوں نے پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ تیل و گیس کی تلاش کیلیے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

پٹرولیم ڈویژن سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی زیر قیادت پٹرولیم ڈویژن کے وفد نے کینیڈین گلوبل ایکسپلوریشن فورم اور گیس ٹیک نمائش میں شرکت کی جس میں40 سے زیادہ کینیڈا کی پٹرولیم کمپنیوں نے حصہ لیا۔

ندیم بابر نے اس موقع پر پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دی جانے والی سہولیات اور مراعات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں