زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش مواصلاتی نظام درہم برہم

نشیبی علاقے زیر آب، حیدرآباد میں شدید حبس کے بعد آندھی، موسم خوشگوار


Nama Nigaran/Numainda Express August 31, 2012
نشیبی علاقے زیر آب، حیدرآباد میں شدید حبس کے بعد آندھی، موسم خوشگوار(فوٹو : اے پی پی )

زیریں سندھ میں جمعرات کو دن بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں دن بھر شدیدگرمی اور حبس کے بعد جمعرات کی شام آندھی چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ، شام کے وقت آسمان پر بادل چھا گئے اور تیز آندھی چلی اور ہر طرف گرد وغبار چھا گیا، آندھی کے بعد ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔

دریں اثنا اندرون سندھ بھٹ شاہ، ہالا، ٹنڈو آدم، سانگھڑ، سنجھورو، نوابشاہ، قاضی احمد، دوڑ، باندھی، بوچھیری، ٹھٹھہ، شاہ بندر، میرپورخاص، ڈگری، ٹنڈو محمد خان، ماتلی سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات تک جاری رہا جسکے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جبکہ بجلی اور ٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں